فوزیہ قصوری نے تین سال قبل خیبر پی کے سے سینیٹر کی ٹکٹ کا مطالبہ کیا تھا‘ منزہ حسن

روز کے دھرنے ،کرپشن کیخلاف مہم کے دنوں میں فوزیہ قصوری کہیں دکھائی نہیں دیں‘ رکن قومی اسمبلی

بدھ 28 مارچ 2018 18:05

فوزیہ قصوری نے تین سال قبل خیبر پی کے سے سینیٹر کی ٹکٹ کا مطالبہ کیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی منزہ حسن نے کہا ہے کہ فوزیہ قصوری نے تین سال قبل خیبر پختوانخواہ سے سینیٹر کی ٹکٹ کا مطالبہ کیا تھاتاہم خیبر پختوانخواہ کی رہائشی نہ ہونے پر انہیں ٹکٹ دینے سے معذرت کر لی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

فوزیہ قصوری کے مضمون پر اپنے رد عمل میں منزہ حسن نے کہا کہ 126روز کے دھرنے اور پانامہ کیس میں کرپشن کے خلاف مہم کے کڑے دنوں میں فوزیہ قصوری کہیں دکھائی نہیں دیں۔ تحریک انصاف منصفانہ اور شفافیت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے۔ تحریک انصاف اپنے کارکنان اور حمایتیوں کی قدر کرتی ہے اور قابلیت پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرتی۔