الیکشن کا اعلان فوج کونہیں الیکشن کمیشن کوکرنا ہے،ترجمان پاک فوج
فوج الیکشن سےمتعلق ہروہ کام کرےگی جو آئین کے تحت ہوگا،مسلح افواج کا تعلق ملک کی سیکیورٹی کے ساتھ ہے۔میجر جنرل آصف غفورکی میڈیا بریفنگ
ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 مارچ 2018 17:31
(جاری ہے)
غیرمستحکم پاکستان بھی بھارت کے مفاد میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے سامنے کچھ چیلنجز بھی ہیں ۔سی پیک ہمارا بڑا چیلنج ہے۔ہم نے اس منصوبے کوکامیاب کرنا ہے۔ہم نے اس منصوبے کو جیواکنانومی کے تحت دیکھنا ہے۔دوسرا چیلنج یہ ہے کہ خطے میں دہشتگردی کے خاتمے اور دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے اتناکام کرنے کے باوجود ہمیں اگرشک کی نگاہ سے دیکھا جائے گاتواس کردار کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ دنوں میں خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت بلوچستان میں ترقی ہوگی۔2013ء میں کراچی میں آپریشن شروع کیا آج کا کراچی آپ نے دیکھا کہ کراچی میں پی ایس ایل کا م میچ کا ہوا۔ کراچی میں 70نوگوایریاز تھے۔لیکن آج نہیں ہے۔2017ء میں جلسے جلوس ہوئے لیکن ان میں ایک بھی پرتشدد واقعہ پیش نہیں آیا۔کراچی سٹاک ایکسچینج اوپر جارہا ہے۔کراچی میں امن قائم ہونے کے باوجود ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ملک میں امن قائم کرنے میں اگرہم کامیاب ہیں تویہ خفیہ اداروں کی کاروائیوں کے نتیجہ میں ہے،پاکستان مخالف عناصر کوہمارے خفیہ ادارے کامیاب نہیں ہونے دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا 1982ء سے سعودی عرب کے ساتھ فوجی معاہدہ چل رہا ہے۔آرمی چیف نے سعودی عرب کا دورہ بھی کیا ہے۔ فوج دوطرفہ معاہدےکےتحت ایڈوائس وٹریننگ کیلیےسعودی عرب جائےگی۔سعودی عرب سے باہمی معاہدے کے تحت ہی پاکستانی فوج وہاں جائے گی۔ پاکستانی فوج صرف سعودی عرب کی سرحدی حدود کے اندرہوگی۔ پاکستانی فوج ایران کےخلاف کسی عمل کاحصہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کوبھارت کمزوری سمجھ سکتا ہے نہ ہی بھارت کوکمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔ ہم ذمہ دار ملک ہے۔ 23 مارچ کو بھارتی سفارتی عملے کوبلانا معمول کی بات ہے۔ جب ہم غیرملکی سفیروں اور سفارتکاروں کوبلاتے ہیں۔ بھارت نے 2017ء میں ایل اوسی پرسب سے زیادہ کاروائیاں کی ہیں۔ایل اوسی پر2018ء کا آغاز 2017ء سے زیادہ بہتر نہیں ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پا ک آرمی کا کسی این آراو سے تعلق نہیں ہے۔آرمی چیف کی بات چیت کوڈی جی آئی ایس پی آرجاری کرتا ہے،اس کے علاوہ پاک فوج کا مئوقف بھی ترجمان پاک فوج ہی جاری کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ 2018ء الیکشن کا سال ہے اس میں بہت زیادہ سیاست ہوگی۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ باجوہ ڈاکٹرائن کا میڈیا اینکرزکی ملاقات سے کوئی تعلق نہیں ہے،باجوہ ڈاکٹرائن کا تعلق 18ویں ترمیم اور جوڈیشری سے نہیں ہے،باجوہ ڈاکٹرائن یہ ہے کہ پاکستان کو امن کی طرف لے جانا ہے۔اس کے علاوہ باجوہ ڈاکٹرائن کا اور کچھ مطلب نہ لیاجائے۔ باجوہ ڈاکٹرائن کا مطلب صرف ایک ہے اور وہ ہے پرُ امن پاکستان ہے۔پاکستان کو امن کی طرف لے جانا سب پاکستانیوں کی خواہش ہے۔ آرمی چیف سے اینکرز کی ملاقات آف دی ریکارڈ تھی۔ کچھ میڈیا پرسن ایسے بھی تھے جوملاقات میں موجود نہیں تھے لیکن انہوں نے بھی آرٹیکل لکھے اور خبریں بھی دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آرمی چیف کی وزیراعلیٰ پنجاب سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ میڈیا پر خبرچلی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی آرمی چیف سے2 ملاقاتیں چھپ کر ہوئیں۔ میڈیا نے بغیر ثبوت یہ خبر دی کہ ملاقات چھپ کر ہوئی یہ غیر ذمےدارانہ بات ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ الیکشن کا اعلان آرمی کو نہیں الیکشن کمیشن کو کرناہے۔ آرمی الیکشن سے متعلق ہروہ کام کرے گی جو آئین کے تحت ہوگا۔مسلح افواج کا تعلق ملک کی سیکیورٹی کے ساتھ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.