امریکہ میں چائے فروخت کر کے 227 کروڑ روپے کی جائیداد بنانے والی خاتون

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 مارچ 2018 15:56

امریکہ میں چائے فروخت کر کے 227 کروڑ روپے کی جائیداد بنانے والی خاتون
امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 مارچ 2018ء) : دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں چائے کو کسی انرجی ڈرنک سے کم حیثیت حاصل نہیں ہے، کچھ لوگ صبح اُٹھتے ہی کافی کی ڈیمانڈ کرتے ہیں تو کچھ لوگ چائے پیسے بغیر کوئی کام کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں ایک خاتون نے لوگوں کی اس کمزوری کا فائدہ اُٹھایا اور چائے بیچ بیچ کر 227 کروڑ روپے کی جائیداد کی مالک بن گئی۔ بروک ایڈی نامی یہ خاتون 2002ء میں بھارت آئی، اور بھارت کے کئی شہروں کا دورہ کیا ، ہر جگہ کی چائے اور اس چائے کی خوشبو نے بروک ایڈی کا دل جیت لیا۔ چائے پینے کا شوق جلد ہی بروک کے ہُنر میں تبدیل ہو گیا۔ چائے-ٹی نامی اس اسٹال سے بروک نے اب تک 10 ملین ڈالر کی کمائی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :