2018 کے انتخابات : چیف جسٹس اور آرمی چیف کا التوا کا اشارہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 28 مارچ 2018 14:47

2018 کے انتخابات : چیف جسٹس اور آرمی چیف کا التوا کا اشارہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ 2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید با جودہ نے حال ہی میں 2018کے انتخابات میں تا خیر کا شارہ دے دیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست کے دو اہم عہدیدار چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید با جوہ نے حال ہی میں 2018کے انتخابات میں تا خیر کا اشارہ دے دیا ہے۔تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات میں تا خیر کی کوئی ٹھوس وجہ نظر نہیں آ تی۔

(جاری ہے)

ایک کالم نگار نے اپنے کالم میں لکھا تھا کہ چیف جسٹس کے مطابق حلقہ کی حد بندیوں کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوا اس لئے انتخابات میں تا خیر ہو سکتی ہے۔جب کہ آرمی چیف نے حال میں صحافیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے یقین دہانی کروائی تھی کہ انتخابات وقت پر اورشفاف ہو ں گے۔تاہم آرمی چیف نے تکنیکی وجوہات کی بنا پر چند ہفتوں کے لئے انتخابات میں تا خیر کے امکان کو رد نہیں کیا۔ان تکنیکی وجوہات سے متعلق نہیں بتایا گیا تا ہم کہا جا رہا ہےکہ یہ وجوہات مختلف حلقوں کی حد بندی کے عمل سے جڑے تنازعات کے متعلق ہیں۔

متعلقہ عنوان :