2500سال پرانے تابوت سے حنوط شدہ لاش برآمد

سڈنی یونیورسٹی کی نیکولسن عجائب گھر کے پاس گزشتہ ڈیڑھ سو سال سے مصر لائے گئے تابوت موجود ہیں،رپورٹ

بدھ 28 مارچ 2018 11:32

2500سال پرانے تابوت سے حنوط شدہ لاش برآمد
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2018ء) آسٹریلیا میں سائنس دانوں کو ایک حنوط شدہ لاش کی باقیات پچیس سو سال پرانے تابوت سے ملی ہیں۔ ماضی میں اس تابوت کوخالی تصور کیا جاتا تھا اور اس پر تحقیق نہیں کی گئی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سڈنی یونیورسٹی کی نیکولسن عجائب گھر کے پاس گزشتہ ڈیڈھ سو سال سے مصر لائے گئے تابوت موجود ہیں۔

ان میں سے تین تابوتوں میں حنوط شدہ مکمل لاشیں موجود تھیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس جب ریسرچرز نے چوتھا تابوت کھولا تو وہ توقع کر رہے تھے کہ انہیں کچھ ہڈیاں یا پٹیاں ملیں گی۔اس ٹیم کے ریسرچر جیمی فریسر کا کہناتھا کہ ریکارڈ کے مطابق یہ تابوت خالی بتایا گیا تھا اور فقظ کچھ مواد پڑا ملا تھا لیکن اس تابوت میں ایک حنوط شدہ لاش کی لگ بھگ دس فیصد باقیات موجود ہیں۔یہ تابوت فراعین کی چھبیسویں نسل کی ایک خاتون کا ہے۔ فریسر کے مطابق ابتدائی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ یہ حنوط شدہ لاش تیس برس کے انسان کی تھی۔ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کہ یہ لاش کسی مرد کی تھی یا خاتون کی۔

متعلقہ عنوان :