وزیر اعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات کس کے کہنے پر ہوئی ، بڑی خبر آ گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 27 مارچ 2018 23:19

وزیر اعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات کس کے کہنے پر ہوئی ، بڑی خبر آ گئی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 27مارچ 2018ء ):وزیر اعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات کس کے کہنے پر ہوئی ، بڑی خبر آ گئی۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیف جسٹس اور وزیر اعظم میں ملاقات وزیر اعظم کی درخواست پر ہوئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بغیرپروٹوکول سپریم کورٹ پہنچے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے ججز گیٹ پروزیراعظم کا خود جاکراستقبال کیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی آمد کے موقع پرججز بلاک کے تمام گیٹ بند اور سکیورٹی سخت کی دی گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس سپریم کورٹ کے درمیان ملاقات میں قانونی اصلاحات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔تازہ ترین معلومات کے مطابق وزیر اعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات کس کے کہنے پر ہوئی ، بڑی خبر آ گئی۔مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ چیف جسٹس اور وزیر اعظم میں ملاقات وزیر اعظم کی درخواست پر ہوئی۔وزیر اعظم نے اٹارنی جنرل کے ذریعے ملاقات کی درخواست کی تھی جسے قبول کر لیا گیا۔ملاقات میں حکومت نے عدلیہ کو عدالتی اصلاحات کے حوالے سے یقین دہانی کروائی جبکہ ملاقات میں ماحول بھی خوشگوار رہا۔