سپریم کورٹ نے غیر مشروط معافی مانگنے پر بابراعوان کیخلاف توہین عدالت کا کیس نمٹا دیا

منگل 27 مارچ 2018 23:29

سپریم کورٹ نے غیر مشروط معافی مانگنے پر بابراعوان کیخلاف توہین عدالت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے غیر مشروط معافی مانگنے پر بابراعوان کیخلاف توہین عدالت کا کیس نمٹا دیا ہے ۔ منگل کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان ایڈووکیٹ کے خلاف زیرسماعت توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیف جسٹس نے بابراعوان سے استفسار کیا کہ بابر اعوان یہ کون سا نوٹس ہے، وہ نوٹس تو نہیں جو عدالت کے باہر شعر پڑھنے پرہوا تھا، جس میں آپ نے کہا تھا '' کہ نوٹس لیا تے ککھ نہ ہلیا'' بابراعوان نے کہاکہ وہ نوٹس تو واپس ہو گیا تھا تاہم میں عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، جس پرعدالت نے ان کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا۔

متعلقہ عنوان :