بھارت کی آبی دہشتگردی عروج پر

پاکستان کا پانی روکنے کیلیے مزید 3 ڈیمز بنانے کا اعلان کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 27 مارچ 2018 23:09

بھارت کی آبی دہشتگردی عروج پر
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 27مارچ 2018ء ):بھارت کی آبی دہشتگردی عروج پر پہنچ گئی۔ پاکستان کا پانی روکنے کیلیے مزید 3 ڈیمز بنانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ازلی دشمن بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے کے نت نئے طریقے ڈھونڈتا رہتا ہے ۔پہلے ہی دن سے بھارت کی کوشش رہی ہے کہ وہ پاکستان کو کمزور سے کمزور تر کر سکے۔ان سارے حربوں میں سب سے مکروہ حربہ آبی دہشتگردی کا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ طاس معاہدے کی موجودگی کے باوجود بھارت پاکستان کے حصے کا پانی روکنے سے دریغ نہیں کرتا۔بھارت کے وزیر مملکت نتن گڈکری نے ہریانہ میں ایگریکلچرل سمٹ 2018 کی اختتامی تقریب کے دوران پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اترکھنڈ کے دریاؤں پر تین ڈیم بنا کر پاکستان جانے والے پانی کو روک لیں گے تاکہ برسات نہ ہونے کے باعث پیدا ہونے والے پانی کے بحران کے وقت ان ڈیموں کا پانی استعمال کیا جا سکے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارت پاکستان کے حصے آنے والے دریاوں پر ڈیم بنا نے کا اعلان کر چکا ہے۔