سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک صارفین کے لیے درد سر بن گئی

فیس بک پر صارفین کی فون کالز اور ٹیکسٹ میسجز تک محفوظ نہ ہونے کا انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 27 مارچ 2018 23:02

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک صارفین کے لیے درد سر بن گئی
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 27مارچ 2018ء ):سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک صارفین کے لیے درد سر بن گئی فیس بک پر صارفین کی فون کالز اور ٹیکسٹ میسجز تک محفوظ نہ ہونے کا انکشاف ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق فیس بک کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی چند بہترین سوشل ویب سائٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف دوستوں کو آپسی رابطے بڑھانے میں مدد دیتی ہے بلکہ کمرشل بنیادوں پر بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔

حال ہی میں فیس بک کی جانب سے صارفین کے ڈیٹا کو کمرشل مقاصد کےلیے استعمال کرنے کا سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد فیس بک مشکلات کا شکار ہے جب کہ اس کے حوالے سے نت نئے انکشافات بھی منظر عام پر آرہے ہیں۔فیس بک کو اب اینڈروئیڈ فونز پر فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی فون کالز اور میسیجز کا ڈیٹا جمع کرنے کے الزام کا بھی سامنا ہے۔

(جاری ہے)

بانی مارک زکربرگ کی جانب سے گزشتہ روز معافی نامہ شائع ہونے کے بعد صارفین نے سوشل میڈیا پر اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کیا جس میں دیکھا گیا کہ اینڈروئیڈز فون استعمال کرنے والے صارفین کے فون کالز کا ریکارڈز بشمول تاریخیں، وقت، کال کا دورانیہ، کال کرنے والے فرد کا نام اور فون نمبرز وغیرہ تک کا ڈیٹا فیس بک جمع کرلیتی ہے۔

یاد رہے کہ ان مسائل میں پھنسی فیس بک کے خلاف ڈیلیٹ فیس بک نامی مہم بھی عروج پر ہے۔