عاصمہ جہانگیر کی نواز شریف سے متعلق 7 سال قبل کہی گئی بات سچ ثابت ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 27 مارچ 2018 22:58

عاصمہ جہانگیر کی نواز شریف سے متعلق 7 سال قبل کہی گئی بات سچ ثابت ہو ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27مارچ 2018ء) معروق قانون دان عاصمہ جہانگیر کی سابق وزیر اعظم نواز شریف کے متعلق کہی گئی با سات سال بعد سچ ثابت ہو گئی/تفصیلات کے مطابق آج سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مارشل لاء کے ادوار میں جتنے بھی قوانین آئے ان کو ایک ہی بار ختم کردینا چاہیئے، اس بات کا احساس آج تجربات کے بعد ہو رہا ہے، نیب سے بہتر قانون لایا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ میمو گیٹ اسکینڈل میں آصف زرداری کیخلاف نہیں جانا چاہیے تھا۔ معروف اینکر محمد کامران خان نے اپنے پروگرام میں مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی ایک ویڈیو چلائی جس میں عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ میں زندہ رہوں یا نا رہوں لیکن ایک دن تم سب یاد کرو گے کہ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایک عورت نے یہ بات کہی تھی کہ ایک دن یہ ججمنٹ پٹیشنر کو تکلیف دے گی۔اور پٹیشنر یہ یاد رکھے کہ ایک عورت نے کہا تھا کہ ایک دن اس ججمنٹ کو آپ خود یہاں کھڑے ہو کر کہہ رہے ہوں گے کہ یہ ججمنٹ قانون کے مطابق نہیں ہے۔مزید تفصیلات کے لئے ویڈیو ملاحظہ کیجئے :

متعلقہ عنوان :