نیب خیبرپختونخواکااجلاس، عوامی شکایات پر تحقیقات کے احکامات

منگل 27 مارچ 2018 23:23

نیب خیبرپختونخواکااجلاس، عوامی شکایات پر تحقیقات کے احکامات
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء) قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا کے ریجنل بورڈ کا اجلاس پشاور میں منعقدہوا۔فرمان اللہ خان ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو، خیبر پختونخوا کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز،DPGA ،کیس آفیسر، سینئر قانونی مشیر کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے احکامات جاری کئے گئے۔

اجلاس میں ایرا کے اہلکاران اور ٹھیکیدار کے خلاف بدعنوانی اور فنڈز میں خورد برد کی تحقیقات کی منظوری دی۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے لیلونی سے بلکانے روڈ ڈسٹرکٹ شانگلہ کی تعمیر میںکروڑوںروپے کی خرد برد کی ۔ واضح رہے کہ روڈ کی تعمیر کے لئے فنڈز ایشیائی ترقیاتی بینک ADB) ( نے مہیا کی تھی۔

(جاری ہے)

مزید برآں پی سی ون( PC-I) میںمنظور شدہ نقشہ اورموجودہ نقشہ ایک دوسرے کے بر عکس ہے۔

اجلاس میں دوسری انکوائری اسرار گل، کونسلر یونین کونسل ڈھیری کٹی خیل نوشہرہ کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کی منظوری دی۔ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے ان پر مکانات بنوائے۔ علاوں ازیںملزم نے مسیحی قبرستان واقعہ گاؤں ڈھیری کٹی خیل نوشہرہ میں بھی زمین پر قبضہ کیا ہے۔ جلاس میںمحمد زید، ڈپٹی فارسٹ مینجر ، فارسٹ ڈویویلپمنٹ کارپوریشن ، بالاکوٹ کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی انکوائری کی منظوری دی۔

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری زمین اور روڈ کنشٹرکشن مشنری غیر قانونی طریقے سے کو فروخت کی۔ علاوں ازیں ملزم نے لاکھوں فٹ قیمتی لکڑی بھی غیرقانونی سے فروخت کی۔ اجلاس میںمحکمہ مال ڈی آئی خان کے افسران و اہلکاران کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی منظوری دی۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے میونسپل کمیٹی ڈی آئی خان کی قیمتی 3 کنال زمین غیر قانونی طریقے سے ایک عام آدمی کو انتقال کیا۔

ڈی جی نیب نے عہد کیا ہے کہ جسٹس جاوید اقبال چیئرمین نیب کی فراہم کر دہ احکامات کی روشنی میںبدعنوانی کے روک تھام کے لئے نیب کے پی، صوبے سے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اُ کھاڑنے کے لئے پر عزم ہے۔ اور قانون کے مطابق بلا امتیاز احتساب کو یقینی بنانے کے لئے کو شاں ہے۔ کیونکہ یہ صرف ہماری اخلاق اور سماجی ذمہ داری ہی نہیں بلکہ ہماری والی نسلوں کی روشن مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :