اداکارہ ماہرہ خان کی سگریٹ پینے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 27 مارچ 2018 22:29

اداکارہ ماہرہ خان کی سگریٹ پینے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27مارچ 2018)اداکارہ ماہرہ خان کی سگریٹ پینے کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ پیتے ہوئے کچھ تصاویر لیک ہو گئی تھیں۔ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا کر دیا تھا۔اور ماہرہ خان کو لوگوں کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اور اب ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ماہرہ خان کو سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان کی اس ویڈیو پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف کا ماہرہ خان کی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے اداکار بھارت جا کر بھارتی اداکاروں کے رنگ میں رنگ جاتے ہیں۔ایک اور سوشل میڈیا صارف کا ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماہرہ خان جس انداز میں اس ویڈیو میں سگریٹ پی رہی ہیں وہ دیکھ کر تو لگتا ہے کہ ماہرہ خان روزانہ کی بنیادوں پر سگریٹ سلگاتی ہیں۔مائرہ خان کی سگریٹ پینے کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجیے۔