آئندہ عام انتخابات میں کراچی سے بھی کئی نشستوں پر الیکشن جیتیں گے ، رکن قومی اسمبلی فریال تالپور

کراچی سندھ کاحصہ ہے اور یہاں تمام قومیتیں بستی ہیں پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، ممبر سازی کیمپ کے دورے پر گفتگو

منگل 27 مارچ 2018 23:23

آئندہ عام انتخابات میں کراچی سے بھی کئی نشستوں پر الیکشن جیتیں گے ، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کراچی سے بھی کئی نشستوں پر الیکشن جیتیں گے ،کراچی سندھ کاحصہ ہے اور یہاں تمام قومیتیں بستی ہیں پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پیپلز کلچر ونگ کی جانب سے بلاول چورنگی پر لگائے جانے والے ممبر سازی کیمپ کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پرپی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی ،نائب صدر راشد حسین ربانی ،معروف ٹی وی آرٹسٹ ایوب کھوسو،گل رعنا،قیصر نظامانی, اقبال ساند, خالد لطیف, سعیدیہ جاوید , عبدالرحیم اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے کہا کہ کراچی میں ممبر سازی مہم کا اچھا رسپونس ملا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ پارٹی رکنیت حاصل کررہے ہیں جبکہ بے نظیرآباد لاڑکانہ خاص طور پر کراچی میں پارٹی تنظیم اچھا کام کررہی ہے اور ممبر سازی کے اس عمل سے تمام لوگوں کے چہرے خوشی سے دمک رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ کہ لوگوں میں شعقور زندہ ہورہا ہے اور یہاں کے لوگ تیزی سے پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیںاور عوام کی خدمت سے پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔