ایل ڈی اے سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے پارک کی اصل جگہ اب بھی بحال نہیں کی جا رہی ‘ڈاکٹر مراد راس

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک معاشی باہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ، ایک اکائونٹینٹ کو وزیر خزانہ لگا دیا گیا ، ڈیلز کرنا انہیں اچھی آتی ہے ‘پریس کانفرنس

منگل 27 مارچ 2018 23:23

ایل ڈی اے سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے پارک کی اصل ..
ؒلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و ایم پی اے ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ اسحاق ڈار نے اپنے گھر کے سامنے پارک کو ختم کر وا کر سڑک بنوائی ، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود پارک کو صیح نہیں کروایا جا رہا بلکہ پارک کی جگہ کم کر دی گئی جو درخت پارک کا حصہ تھے ، انہیں پارک میں شامل نہیں کیا گیا ، پی ٹی آئی چیف جسٹس کے از خود نوٹس کا خیر مقدم کرتی ہے ، ایل ڈی اے سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے پارک کی اصل جگہ اب بھی بحال نہیں کی جا رہی ، ایل ڈی اے دوبارہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی خوشامد کے لئے ڈنڈی مار رہی ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ابو بکر انصاری پی ٹی آئی کا حصہ ہے انہیں اسحاق ڈار نے فوت شدہ قرار دے دیا تھا ابھی بھی زندہ سلامت ہے ، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک معاشی باہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ، ایک اکائونٹینٹ کو وزیر خزانہ لگا دیا گیا ، ڈیلز کرنا انہیں اچھی آتی ہے ، اسحاق ڈار کا فنائس میں کوئی تجربہ نہیں ،ایک ہفتے میں ڈالر 112سے 116تک پہنچ چکا ہے ،اتنی ڈالر کی قیمت میں اتنا اضافہ کسی ملک میں بھی نہیں ہوا ، ن لیگ پاکستان کو ایشیا ٹائیگر بنانے کے جھوٹے دعوے کرتی ہے ، شریف برادران نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے ، ن لیگ والوں کو چیلنج کرتا ہوں کوئی ایک ادارہ دکھائو جو کام کر رہا ہو ، میں اپنی سیٹ سے استعفٰی دے دوں گا ۔

(جاری ہے)

مراد راس نے مزید کہا کہ ملک میں کوئی مربوط ٹیکس نظام موجود نہیں ، جلد عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری کی جا رہی ہے ، ن لیگ نے کوئی ٹیکس سسٹم نہیں بنایا ، ہر ماہ پٹرول کی قیمت بڑھ رہی ہے ، بوجھ عوام پر پڑھ رہا ہے ، ن لیگ کی حکومت بل کے ذریعے عوام سے ٹیکس وصول کر رہی ہے ، شہباز شریف نے دس سال بہت ادکاری کر لی ، انہیں انڈین یا پاکستانی فلم میں کام کرنا چاہیے ، پنجاب میں دوائیوں کی مد میں حکومت مریضوں کا خون نچوڑ رہی ہے زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا پنجاب اور کے پی کے میں زمین آسمان کا فرق ہے ، شہباز شریف کی حکومت نے دوائی کی قیمتوں میں اربوں روپے کا قوم کو ٹیکہ لگایا جو دوائی پنجاب میں 79 روپے کی خرید ی گئی وہی دوا ئی کے پی کے میں 23روپے کی خریدی گئی ، پنجاب کے خزانے کو 618بلین کا نقصان پہنچایا گیا ، سکن کریم پنجاب میں 55جبکہ کے پی کے میں 17روپے ، ڈرپ پنجاب میں 44روپے ، کے پی کے میں 30روپے میں خریدی جا رہی ہے ، پونے دو ارب روپے کا ٹیکہ حکومت پنجاب نے عوام کو مہنگی دوائیاں خرید کر لگایا ، صاف پانی ، تعلیم ، علاج عوام مانگ رہے ہیں نا کہ میٹرو بس یا اورنج ٹرین ۔

مراد راس نے کہا کہ اورنج ٹرین 162ارب سے شروع ہوئی تھی اب 250ارب تک پہنچ چکی ہے ، فی بندہ 6لاکھ کی لاگت آ رہی ہے ، اورنج ٹرین منصوبے میں اربوں روپے کی کمیشن کھائی گئی جبکہ صوبے کی عوام صاف پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، پنجاب میں ہر چار میں سے تین لوگوں کے پاس پینے کا صاف پانی میسر نہیں ، عوام کینسر کے مرض کے ساتھ ساتھ پیٹ اسکین مشینوںکو ترس رہے ہیں، 2016 اور 2015میں 12ارب روپے بجٹ میں صاف پانی پینے کے لئے رکھے گئے ،162ارب روپے سے پنجا ب میں 41نئے شوکت خانم ہسپتال بنائے جا سکتے تھے ، پنجاب میں 47فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں ، اورنج ٹرین کے بجٹ سے پنجاب کے ہر ضلع میں 300نئے سکول بن سکتے تھے ، ن لیگ کا آخری وقت آ چکا ہے ، نواز شریف اور شہباز شریف نے صر ف اپنی ذاتی تشہر پر غریب قوم کے 40ارب روپے اشتہاروں پر اجاڑ دئیے ، 2018کا الیکشن پی ٹی آئی کا ہوگا ، پنجاب حکومت نے بیوروکریسی کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ، شہباز شریف دوبارہ اقتدار میں آنے کی باتیں کرتے ہے ، دس سال تک عوام کے لئے کچھ نہیں کر سکیں ابھی بھی ان کی اقتدار کی ہوس پوری نہیں ہوئی ، شریف برادران کی چوری ڈکیتی کی وارداتیں سب عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے ، ان کے تمام دعوے ، وعدے اور نعرے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :