سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کا گیارہواں اجلاس

منگل 27 مارچ 2018 23:19

سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کا گیارہواں ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سیکریٹریٹ میں سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کا گیارہواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محنت کشوں کے رہائشی مسائل سمیت دیگر فلاح و بہبود کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے افسران کو ہدایت کی کہ سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ محنت کشوں کے لئے تعمیر کئے گئے رہائشی یونٹ کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار کو قانونی، شفاف اور میرٹ کے مطابق یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محنت کشوں کے بچوں کیلئے انجینئرنگ اور میڈیکل یونیورسیٹیز کے قیام کی تجویز پیش کی گئی اور اس سلسلے میں تفصیلی غور کیا گیا۔ اس سلسلے میں اس تجویز پر بھی غور کیا گیا کہ طویل عرصے سے ترقی کے منتظر ملازمین کو فوری طور پر اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے اقدامات بھی کئے جائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیسی میں رجسٹرڈ محنت کشوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور اس سلسلے میں سیسی میں رجسٹرڈ محنت کشوں کو کمپیوٹرائزڈ بھی کیا جائے۔ اجلاس میں سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ و دیگر محکموں سے تعلق رکھنے والے بورڈ ممبران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :