پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کمی کا شکار، ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہوجانے کا خدشہ

muhammad ali محمد علی منگل 27 مارچ 2018 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2018ء) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کمی کا شکار ہوگئے اور ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہوجانے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی بلومبرگ کی جانب سے پاکستانی معیشت کے حوالے سے انتہائی خوفناک منظر کشی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہوجانے کا خدشہ ہے۔

کمبوڈیا ایک ایشیائی ملک ہے جس کی معیشت پاکستان کے مقابلے میں 10 گنا چھوٹی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ادائیگیوں کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کمبوڈیا کے زرمبادلہ کے ذخائر جو کہ 11 ارب 20 کروڑ ڈالر ہیں، اس کی سطح تک پہنچ جائیں گے۔ اس تمام صورتحال کے باعث پاکستانی معیشت کیلئے بری وقت کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :