Live Updates

آئین اور قانون کی پاسداری میں ہفتے میں تین سے چار مرتبہ اپنی فیملی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونے والے محمد نواز شریف کو اپنی بیمار بیوی اور مریم نواز کو بیمار ماں سے ملنے کے لئے استثثنی نہیں ملتا، اسی عدالت کے ساتھ کمرہ عدالت میں لاڈلے کوڈی چوک میں ایس ایس پی پر تشدد ،پارلیمنٹ اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی)پر حملے جیسے دہشت گردی کے مقدمات میں استثنی مل جاتا ہے ، نیب کی عدالت سے ایک اور لاڈلے آ صف علی زرداری کے خلاف کرپشن کیس کی فائل غائب ہوجاتی ہے ،

عمران خان کو جھوٹ کے دورے پڑتے ہیں ،یہ بہت ہی افسوسناک بات ہے الیکشن کو چند ماہ رہ گئے لیکن عمران خان نے اپنا وطیرہ نہیں بدلا، 2018ء میں عوام انھیں ووٹ کے ذریعے جواب دیں گے، دومرتبہ وزیراعلی اور تین دفعہ وزیراعظم منتخب ہونے والے محمد نواز شریف پر آج تک ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

منگل 27 مارچ 2018 23:14

آئین اور قانون کی پاسداری میں ہفتے میں تین سے چار مرتبہ اپنی فیملی کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی پاسداری میں ہفتے میں تین سے چار مرتبہ اپنی فیملی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونے والے محمد نواز شریف کو اپنی بیمار بیوی اور مریم نواز کو بیمار ماں سے ملنے کے لئے استثثنی نہیں ملتا، اسی عدالت کے ساتھ کمرہ عدالت میں لاڈلے کوڈی چوک میں ایس ایس پی پر تشدد ،پارلیمنٹ اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر حملے جیسے دہشت گردی کے مقدمات میں استثنی مل جاتا ہے ، نیب کی عدالت سے ایک اور لاڈلے آصف علی زرداری کے خلاف کرپشن کیس کی فائل غائب ہوجاتی ہے ،عمران خان کو جھوٹ کے دورے پڑتے ہیں ،یہ بہت ہی افسوسناک بات ہے الیکشن کو چند ماہ رہ گئے لیکن عمران خان نے اپنا وطیرہ نہیں بدلا،2018ء میں عوام انھیں ووٹ کے ذریعے جواب دیں گے، دومرتبہ وزیراعلی اور تین دفعہ وزیراعظم منتخب ہونے والے محمد نواز شریف پر آج تک ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک عدالت کے ساتھ عدالت کے کمرے میں لاڈلے کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے دہشت گردی کے کیس( ایس ایس پی تشدد کیس) میں شہر سے باہر جانے کے لئے حاضری سے استثنی ملتا ہے، اس عدالت کے ساتھ والے کمرہ عدالت میں وہ شخص جو آئین اور قانون کی پاسداری کرکے لئے ہفتے میں تین سے چار مرتبہ اپنی فیملی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہورہا ہے، اس کو اپنی بیمار اہلیہ اور بیٹی کو اپنی بیمار ماں سے ملنے کے لئے استثنی نہیں دیا جاتا اور جس کے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی اس کے خلاف ریفرنسز دائر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو مرتبہ وزیراعلی اور تین دفعہ وزیراعظم منتخب ہونے والے محمد نواز شریف پر آج تک ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں لگ سکا لیکن اسے عدالت سے استثنی نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں آصف علی زرداری کے ہاتھ دوسروں کی جیبوں پر تھے اور اس کے بعد تیسرے لاڈلے کا احتساب عدالت سے ریکارڈ غائب ہو جاتا ہے اور لاڈلے عمران خان کو ڈی چوک میں تشدد، پارلیمنٹ پر حملہ جیسے دہشت گردی کے مقدمات میں استثنی مل جاتا ہے، پوری قوم نے دیکھا ہے کہ کس طرح ایس ایس پی پر تشدد، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان روز کھڑے ہو کر مریم نواز کو کاپی کرنے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کچھ لوگوں کو خدمت کی توفیق دیتے ہیں لیکن اس کے بر عکس عمران خان کو جب جھوٹ کے دورے پڑتے ہیں تو ایسا ویسا بولتے ہیں ،یہ بہت ہی افسوسناک بات ہے، الیکشن کو چند ماہ رہ گئے لیکن عمران خان نے اپنا وطیرہ نہیں بدلا،2018میں عوام انھیں ووٹ کے زریعے جواب دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جسے سب سے بڑا ملزم کہا جا رہا ہے اس کے خلاف ایک بھی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔ واجد ضیاء اس کیس میں گواہ نہیں ہیں بلکہ وہ ایک کلیکٹر اور ایجنٹ کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات