وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سے 2 گھنٹے طویل ملاقات

ملاقات کے دور ان آئینی اداروں کے بہتررابطوں اور آئینی امورپر تبادلہ خیال

منگل 27 مارچ 2018 23:12

وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سے 2 گھنٹے طویل ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے درمیان سپریم کورٹ میں تقریباً 2 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی ۔منگل کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بغیر پروٹوکول کے سپریم کورٹ پہنچے ہیں جہاں کا استقبال چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیا ۔

(جاری ہے)

بعدازاں چیف جسٹس اور وزیر اعظم کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جو ایک گھنٹے 55 منٹ تک جاری رہی۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دور ان آئینی اداروں کے بہتررابطوں اور آئینی امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات کے بعد چیف جسٹس پاکستان وزیراعظم کوگاڑی تک چھوڑنے گئے۔ملاقات کے دوران ججز بلاک کی جانب جانے والے راستے بلاک کردئیے گئے تھے ،ْ سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔