Live Updates

پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ میں تحریک انصاف لیبر ونگ کا اجلاس

پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے،کارکنان پی آئی اے ریفرنڈم کے حوالے سے بھرپور تیاری کریں، خرم شیر زمان

منگل 27 مارچ 2018 23:12

پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ میں تحریک انصاف لیبر ونگ کا اجلاس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کا پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس ‘‘ کراچی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی لیبر ونگ کراچی کے صدر سربلند خان نے کی ۔آج کا اجلاس اس لحاظ سے اہم تھا کہ اس میں جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے خصوصی شرکت کی۔

اجلا س میں پی آئی اے کے ریفرنڈم کے حوالے سے تیاریوں کا ازسر نو جائزہ لیا گیاجو نو اپریل دو ہزار اٹھارہ سے شروع ہورہا ہے۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنمائوں نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ ہم پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ کارکنان کو پی آئی اے ریفرنڈم کے حوالے سے بھرپور تیاری کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر کہاگیا کہ تحریک انصاف ریفرنڈم جیتے گی اور ادارے کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

ملازمین کے حقوق جو مختلف حیلے بہانوں سے غصب کیے گئے ہیں، وہ ہم دوبارہ دلوائیں گے۔ ہم وہ تمام حقوق و مراعات مزدوروں کو دلائیں گے جو اس حکومت نے مزدوروں سے چھین لیے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت میں لاکھوں کروڑوں کے خسارے میں جانے والا پی آئی اے کا ادارہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگا۔ ہم پی آئی اے میں مزید اصلاحات لائیں گے اور ادارے میں ملازمت کے مواقع تخلیق کیے جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات