وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات کا ایجنڈا وضاحت کے ساتھ سامنے آنا چاہیے، قمر زمان کائرہ

منگل 27 مارچ 2018 22:04

وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات کا ایجنڈا وضاحت کے ساتھ سامنے آنا چاہیے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات کا ایجنڈا وضاحت کے ساتھ سامنے آنا چاہیے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ حالات کے مطابق وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ون آن ون ملاقات نہیں ہونی چاہیے تھی دو اداروں کے سربراہان کی ملاقات کا ایجنڈا طے ہونا چاہیے تھا دونوں راہنمائوں کی ملاقات کا ایجنڈا مکمل وضاحت کے ساتھ سامنے آنا چاہیے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طرح وزیراعظم بھی اداروں پر حملہ آور ہورہے ہیں۔