ملک کے نوجونواں کی معیاری سوچ اور فکر پر ملک کا مستقبل منحصر ہوتاہے، مصطفی کمال

نوجوان قائدِ اعظم کواپنا مشعلِ راہ بناکر ملکی سلامتی و بقا اور نظریاتی و سیاسی استحکام کے لیے بہت بڑا اور اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،چیئرمین پی ایس پی

منگل 27 مارچ 2018 21:57

ملک کے نوجونواں کی معیاری سوچ اور فکر پر ملک کا مستقبل منحصر ہوتاہے، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ ملک کے نوجونواں کی معیاری سوچ اور فکر پر ملک کا مستقبل منحصر ہوتاہے ملک کے معماروں کی سوچ جتنی بامقصد اوربلند ہو گی ملک کا مستقبل اتنا روشن اور ترقی کی منازل اتنی ہی تیزی سے طے ہوں گی،نوجوان قائدِ اعظم کواپنا مشعلِ راہ بناکر ملکی سلامتی و بقا اور نظریاتی و سیاسی استحکام کے لیے بہت بڑا اور اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مختلف جامعات سے آئے ہوئے طلبہ طالبات سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی کے پاس جو وژن ہے وہی اس شہر اور ملک میں خوشحالی لیکر آئے گا، پاک سرزمین پارٹی بچوں کیلئے تعلیم، اسپتالوں میں ادویات، سستی بجلی اور ٹرانسپورٹ کا جدید نظام چاہتی ہے کراچی کے عام شہریوں کے مسائل سے ہٹ کر ایک بات بھی ہمارے مطالبات میں شامل نہیں ہم نے آج فیصلہ نہیں کیا تو آنے والا وقت ہمارے بچوں کیلئے مشکل اور کٹھن ہوگا،انہوں نے کہاکہ ہمیں نفرتوں کی سیاست کے بجائے محبتوں کا پرچار کرنا ہیاور تمام قومیتوں کو ساتھ لیکر چلنا ہیجس کے لئے ہم عملی جد وجہد کررہے ہیں جب تک ہم ایک قوم نہیں بنینگے اس وقت تک ہم ترقی نہیں کر سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ پی ایس پی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کررہی ہے بلکہ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کررہی ہے اور ایسے معاشرے کا قیام عمل میں لاناچاہتے ہیں جہاں غریب اور امیر طلباء کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع میسر ہوں، انہوں نے کہاکہ پاکستان بھر کے عوام،طلباء اور نوجوانوں کو یکساں مواقعوں،عزت،انصاف اور اختیار کی فراہمی پاک سرزمین پارٹی کا منشور ہے،انہوں نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی کی شکل میں عوام طلباء اور نوجوانوں کو ایک ایسا پلیت فارم مہیا کیا ے جس میں شامل ہو کر پاکستان کی ترقی میں عملی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :