راولپنڈی، نواز شریف کیخلاف متنازع تقریر پردائر درخواست پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی

منگل 27 مارچ 2018 22:54

راولپنڈی، نواز شریف کیخلاف متنازع تقریر پردائر درخواست پر عدالت نے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2018ء) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی دختر اور ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نوازشریف کیخلاف سوشل میڈیا کنونشن میں متنازع تقریرپرضابطہ فوجداری کی دفعہ 295 کے تحت مقدمہ کے اندراج کے لیے دائر درخواست پر سٹی پولیس افسر راولپنڈی اسرار احمد عباسی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کی جانب سے جواب داخل کروانے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلزار احمد خالد نے بحث کیلئے سماعت 29مارچ تک ملتوی کردی، راجہ جاوید ولد محمد گلزار نامی شخص نے اپنے وکلاثنا اللہ ایڈووکیٹ اور افشاں اقبال ایڈووکیٹ کے ذریعے سیشن کورٹ میں زیر دفعہ 22-A کے تحت درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مریم نواز شریف نے راولپنڈی میںہونے والے سوشل میڈیا کنونشن میں تقریر کرتے ہوئے خود کو بی بی فاطمہ سے تشبیہ دینے کی ناپاک جسارت کی اور اپنے والد کو بھی پاک ہستیوں سے جوڑنے کی ناپاک کوشش کی جس پر انکے خلاف مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروع کرنے اور پاک ہستیوں کی توہین پر مقدمہ درج کیا جائے گزشتہ روز دوران سماعت ایس ایچ اوسٹی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سی پی او کی طرف سے ڈی ایس پی لیگل نے جواب جمع کروایا،پولیس نے عدالت میں اپنا جواب داخل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا کنونشن میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی درخواست گزار کا الزام بے بنیاد ہے ،جھوٹ پر مبنی درخواست کو خارج کیا جائے عدالت نے پولیس کی جانب سے جواب موصول ہونے پر بحث کیلئے سماعت 29مارچ تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :