Live Updates

عمران خان 8اپریل کو راولپنڈی کا تفصیلی کا دورہ کریں گے

منگل 27 مارچ 2018 23:06

عمران خان 8اپریل کو راولپنڈی کا تفصیلی کا دورہ کریں گے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 8اپریل کو راولپنڈی کا تفصیلی کا دورہ کریں گے عمران خان کے دورے کا مقصد آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے کارکنوں کومتحرک کرنے کے ساتھ راولپنڈی شہرو چھائونی کے عوام سے رابطوں کی ابتدا ہے اس مقصد کے لئے پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے اراکین اسمبلی اور قائدین کو عوام کو باہر نکالنے کے لئے خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق اس ضمن میں تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی کی صدارت میں یکے بعد دیگری3تنظیمی اجلاس منعقد ہو چکے ہیں جن میں عمران خان کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر شاندار استقبال کی حکمت عملی طے کی جارہی ہے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے راولپنڈی میں عمران خان کے جلسہ میں عوام کی مطلوبہ تعداد حاصل نہ ہونے کے خدشات کے پیش نظر مسلم لیگ ن کی طرز پر حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت عمران خان کی راولپنڈی آمداور عوامی اجتماع سے خطاب کو سوشل میڈیا ورکرز کنونشن کا نام دینے کی بجائے نئی حکمت عملی وضع کی ہے جس کے تحت عمران خان راولپنڈی کے دورے سے قبل شہرو چھائونی کے مختلف مقامات پر رکنیت سازی کیمپ لگائے جائیں گے اور عمران خان ان کیمپوں کا دورہ کر کے یہاں پر کارکنوں اور عوام سے الگ الگ خطاب کریں گے اس ضمن میں راولپنڈی سے اراکین اسمبلی راشد حفیظ ، اعجاز خان جازی اور عارف عباسی سمیت ضلع، تحصیل اور یونین کونسلوں کی سطح پر قائدین کو خصوصی ٹاسک دیئے گئے ہیں کہ وہ عمران خان کی راولپنڈی آمد کے موقع پر عوام کی زیادہ سے حاضری یقینی بنائیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :