اپنی غلطیوں کو تسلیم کر کے آ گے بڑھنا ہو گا، باہمی محاز آرائی ہمیں منزل سے دور لے جائیگی،خواجہ سعد رفیق

منگل 27 مارچ 2018 22:11

اپنی غلطیوں کو تسلیم کر کے آ گے بڑھنا ہو گا، باہمی محاز آرائی ہمیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اپنی غلطیوں کو تسلیم کر کے آ گے بڑھنا ہو گا، باہمی محاز آرائی ہمیں منزل سے دور لے جائے گی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹیویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عدلیہ سے متعلق نہال ہاشمی کے الفاظ نا قابل قبول ہیں ہمیں اپنی غلطیوں کو تسلیم کر کے آگے بڑھنا ہوگا نہیں تو باہمی محاز آرائی ہمیں منزل سے دور لے جائے گی ۔ ملک کو آگے بڑھانے کے لئے آئین پر مکمل عملدرآمد ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :