باہر جانے کے شوقین افراد ہو جائیں تیار

حکومت نے پاسپورٹ کی فیس میں 1500 روپے سے 2500 روپے اضافے کا فیصلہ کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 27 مارچ 2018 18:57

باہر جانے کے شوقین افراد ہو جائیں تیار
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 27مارچ 2018ء ):باہر جانے کے شوقین افراد ہو جائیں تیار، حکومت نے پاسپورٹ کی فیس میں 1500 روپے سے 2500 روپے اضافے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ ایک ایسی چیز ہے جس سے ہر س شخص کا واسطہ پڑتا ہے جسے پاکستان سے باہر جانا مقصود ہو،خواہ وہ مذہبی عبادات کے لیے باہر جائے،پ ڑھائی کے لیے یا روزگار کے لیے لیکن اب باہر کے ملک جانے والے پاکستانی تیار ہو جائیں۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان نے پاسپورٹ فیس میں بڑا اضافہ کر دیا۔حکومت نے نئے مالی سال سے پاسپورٹ کی فیس میں مجموعی طور پر 1500 روپے سے 2500 روپے اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاسپورٹ کی تیاری کے مراحل میں اخراجات بڑھ جانے کے باعث پاسپورٹ کی فیس میںاضافے کیا جارہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی موقف یہ ہے کہ پاسپورٹ صاحب استعداد لوگ ہی بنواتے ہیں غریب کاپاسپورٹ سے کوئی لینا دینا نہیں اس لئے اس کی فیس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔