فاروق ستار کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی

muhammad ali محمد علی منگل 27 مارچ 2018 18:50

فاروق ستار کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2018ء) فاروق ستار کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ فاروق ستار کو ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کی پٹیشن کے بعد پارٹی سربراہی کے عہدے سے فارغ کیا گیا۔ متحدہ کی قیادت ہاتھ سے نکلنے کے بعد فاروق ستار کا سیاسی کیرئیر غیر یقینی کا شکار ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس تمام صورتحال میں فاروق ستار کو تحریک انصاف کی جانب سے عامر لیاقت کے ذریعے شمولیت کی دعوت دی گئی۔ جبکہ اب تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی فاروق ستار کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔ سندھ کے وزیر اطلاعات ناصرحسین شاہ کی جانب سے فاروق ستارکوپیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ فاروق ستاراگر پیپلز پارٹی میں آئے توخوش آمدید کہیں گے۔ پیپلز پارٹی ایک کھلا سمندر ہے۔ کسی بھی طرح کے ندیاں اورنالے پیپلزپارٹی میں آسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :