Live Updates

پارٹی ٹکٹ سےپارٹی پوزیشنز تک ہرچیزکا فیصلہ فرد واحدکرتا ہے،فوزیہ قصوری

پی ٹی آئی اپنا انقلابی نظریہ بھلا بیٹھی ہے،ن لیگ اورپیپلزپارٹی کےمقابلے میں پی ٹی آئی کی بقاء کوسنگین خطرات درپیش ہیں،کیوںکہ پی ٹی آئی کا مستقبل ایک شخص کی قسمت سے جڑا ہوا ہے۔خاتون رہنماء پی ٹی آئی کااظہارتشویش

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 مارچ 2018 18:29

پارٹی ٹکٹ سےپارٹی پوزیشنز تک ہرچیزکا فیصلہ فرد واحدکرتا ہے،فوزیہ قصوری
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مارچ 2018ء) : تحریک انصاف کی رہنماء فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنا انقلابی نظریہ بھلا بیٹھی ہے،پی ٹی آئی سیاسی نظریات کےمخالف راستے پرگامزن ہے،مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی کےمقابلے میں پی ٹی آئی کوبقاء کیلئےسنگین خطرات درپیش ہیں،کیوںکہ پی ٹی آئی کا مستقبل ایک شخص کی قسمت سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک اخباری مضمون میں واضح کیا کہ2011ء میں تحریک انصاف ایک انقلابی نظریے کے ساتھ سڑکوں پر نکلی تھی لیکن کچھ ناقابل بیان واقعات رونما ہوئے۔

جس کے باعث پی ٹی آئی سیاسی نظریے کے مخالف راستے پر چل پڑی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے بجائے پی ٹی آئی کواپنی سیاسی بقاء کیلئے زیادہ سنگین خطرات لاحق ہیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ پی ٹی آئی کا مستقبل ایک شخص کی قسمت کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ فوزیہ قصوری نے مزید بتایا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والوں کو یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ پی ٹی آئی کو شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی طرح ادارہ بنائیں گے۔

جب الیکٹوریٹ نے خیال کیا کہ پی ٹی آئی غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے۔ تاہم پی ٹی آئی کو ایک ادارہ بنانے میں ناکامی نے ملک بھر میں کارکنوں کو بد دل کیا۔ اسی طرح پنجاب میں پیپلز پارٹی اور سندھ میں ایم کیوایم کےخلا کو پرکرنے میں ناکامی نے معاملات مزید خراب کیے۔ فوزیہ نے بتایا کہ  پارٹی ٹکٹ سے پارٹی پوزیشنز تک ہر چیز کا فیصلہ فرد واحد کرتا ہے۔عمران خان کا بنی گالہ کے ان دربانوں کی جانب جھکاؤ کسی بھی طرح پارٹی کے مفاد میں نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات