کراچی پورٹ:بحری جہازوں کے ٹکرانے کی ویڈیوبنانےوالاملازم نوکری سےفارغ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 مارچ 2018 16:35

کراچی پورٹ:بحری جہازوں کے ٹکرانے کی ویڈیوبنانےوالاملازم نوکری سےفارغ
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مارچ 2018ء) : کراچی پورٹ قاسم پربحری جہازوں کے ٹکرانے کی ویڈیوبنانے والے کوملازمت سے فارغ کردیا گیا،بندرگاہ کےعملے اورمزدوروں کوویڈیو بنانے اور پھیلانے کی اجازت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ ایشیا پورٹ ٹرمینل لمیٹڈ میں19 مارچ کوجہازوں کے ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جہازوں کے ٹکرانے سےٹولٹن نامی جہاز سے متعدد کنٹینرزسمندرمیں گرگئے تھے۔ تاہم ویڈیو بنانے والے ملازم کونوکری سے فارغ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بندرگاہ کےعملے اورمزدوروں کوویڈیو بنانے اور پھیلانے کی اجازت نہیں ہے۔ جہازوں کے ٹکرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پربھی وائرل ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :