وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کر دی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 27 مارچ 2018 16:28

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کر ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27مارچ۔2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کر دی، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کوکونسل کے کنوینر مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈاکٹرعلی چیمہ، عاطف باجوہ، سیماکامل، شاہد کاردار، عابد حسن اکنامک ایڈوائزری کونسل کے ممبر ہوں گے۔سلطان علی الانا، عارف حبیب، فواد انور اور آصف ریاض بھی اکنامک ایڈوائزری کونسل کے ممبر ہوں گے۔ڈاکٹر عابد قیوم سلہری، سلمان اکرم راجا، اور محمد ای تسنیم اور دیگر بھی ممبران ہوں گے۔


متعلقہ عنوان :