اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس میں ملزمان پرفرد جرم عائد نہ کی جا سکی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 27 مارچ 2018 16:28

اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس میں ملزمان پرفرد جرم عائد نہ کی جا سکی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27مارچ۔2018ء) احتساب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس میں صدرنیشنل بینک سمیت تین ملزمان پرفرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ضمنی ریفرنس میں نامزد صدر نیشنل بینک سعید احمد سمیت تینوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

وکیل صدرنیشنل بینک نے موقف اپنایا کہ ہائیکورٹ سے فیصلے کی کاپیاں موصول نہیں ہوئیں،سماعت کل تک کیلئے ملتوی کی جائے۔نیب پراسیکیوٹرنے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے احتساب عدالت کے 20مارچ کے فیصلے کیخلاف حکم امتناعی کیلئے ہائیکورٹ سے استدعا کی تھی ،ڈویژن بینچ نے درخواست مسترد کردی۔جج نے نیب پراسیکیوٹرسے فیصلے کی کاپی ہونے سے متعلق پوچھاتو نیب نے انکارکیا ،عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس پر سماعت بدھ تک کیلئے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے 26 فروری 2017 کو دائر کئے گئے اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد سمیت 3 افراد کو بھی شریک ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :