سپریم کورٹ :نہال ہاشمی کے معافی مانگنے پرتوہین عدالت کی کاروائی ختم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 مارچ 2018 16:18

سپریم کورٹ :نہال ہاشمی کے معافی مانگنے پرتوہین عدالت کی کاروائی ختم
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مارچ 2018ء) : سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء نہال ہاشمی کے معافی مانگنے پرشوکازنوٹس واپس لے لیا،اور توہین عدالت کی کاروائی بھی واپس کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں آج نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسماعت کے دوران نہال ہاشمی نے عدالت سے معافی مانگی۔جس پرسپریم کورٹ نے نہال ہاشمی سے غیرمشروط معافی نامہ طلب کیا ۔نہال ہاشمی نے معافی نامہ جمع کروایا ۔تین رکنی بنچ نے نہال ہاشمی کے معافی نامہ کاجائزہ لیا اور سپریم کورٹ نے شوکازنوٹس واپس لیتے ہوئے توہین عدالت کی کاروائی ختم کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :