مشرف کی باقیات ابھی بھی کام کر رہی ہے- کیپٹن صفدر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 27 مارچ 2018 16:00

مشرف کی باقیات ابھی بھی کام کر رہی ہے- کیپٹن صفدر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27مارچ۔2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ مشرف کی باقیات ابھی بھی کام کر رہی ہے-ان باقیات کے نام گنوں تو پھر سارا دن سی میں ہی گزر جائے گا‘مادر ملت کی روح کہ رہی ہے میرے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے .نواز شریف کو اسی بات کی سزا دی جا رہی ہے جو انہوں نے مشرف کو سزا دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

منگل کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کیپٹن (ر) صفدر سے صحافی نے سوال کیا کہ مشرف کی پاکستان میں نکلنے میں مدد کس نے کی جس پر انہوں نے کہا مشرف کی باقیات ابھی بھی کام کر رہی ہیں آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں میں ایوب خان سے گنو، جنرل یحییٰ سے گنو، ضیا یا مشرف سے گنو اگر اس طرح گنتا رہا پھر تو میں سارا دن گنتا رہوں گا انہوں نے کہا مادر ملت کی روح کہہ رہی ہے میرے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

صحافی نے سوال کیا کہ جب راحیل شریف کے کہنے پر نثار خان نے جانے دیا تو اس وقت آپ نے آواز نہیں اٹھا ئی اس پر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا نواز شریف کو اسی بات کی سزا دی جا رہی ہے جو انہوں نے مشرف کو سزا دینے کا فیصلہ کیا تھا ، مشرف نے آہین توڑا.منتخب وزایر اعظم کو ہٹا یا اور اور پوری فوج کو یرغمال بنایے رکھا۔ انہوں نے کہا یہ کہا گیا تھا کہ مشرف کو چھوڑ دو جس پر نواز شریف نے کہا میں اپنی زات کے لیے صرف چھوڑ سکتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :