ووٹ کو عزت دی ہوتی تو پاکستان دنیا کے دس بہترین ممالک میں شامل ہوتا۔نوازشریف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 27 مارچ 2018 15:54

ووٹ کو عزت دی ہوتی تو پاکستان دنیا کے دس بہترین ممالک میں شامل ہوتا۔نوازشریف
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27مارچ۔2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ کو تحفظ دینے کے لیے آپ کو بھی نظریاتی ہونا پڑے گا،70 سال سے ووٹ کو عزت دی ہوتی تو پاکستان دنیا کے دس بہترین ممالک میں شامل ہوتا۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے پنجاب ہاﺅس میں پارٹی راہنماﺅں اور اتحادیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو آئین کی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، 70سال گنوا بیٹھے اب یہ سب بدلنا ہوگاپہلے نظریاتی نہیں تھا، اب سوفیصد نظریاتی ہوں۔انہوں نے محمود اچکزئی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ محمود خان اچکزئی کے بیان ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :