بھارت کا3دریاﺅں پر ڈیم بنا کر پاکستان کا پانی روکنے کا اعلان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 27 مارچ 2018 15:28

بھارت کا3دریاﺅں پر ڈیم بنا کر پاکستان کا پانی روکنے کا اعلان
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27مارچ۔2018ء) بھارت کے وزیر مملکت برائے ٹرانسپورٹ و پانی نتن گڈکری نے کہا ہے کہ اتر کھنڈ سے گزرنے والے تین دریاﺅں پر ڈیم بناکر پانی کو پاکستان جانے نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

بھارت کے وزیر مملکت نتن گڈکری نے ہریانہ میں ایگریکلچرل سمٹ 2018ءکی اختتامی تقریب کے دوران کہا کہ جن تین دریاﺅں کا پانی پاکستان جاتا ہے وہ ایک علیحدہ معاملہ ہے لیکن جن تین دریاﺅں کا پانی بھارت کی تعمیر و ترقی کے لیے ضروری ہے،اس کا اضافی پانی بھی پاکستان چلا جاتاہے، اس پانی پر پہلا حق بھارت کا ہے۔

بھارتی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اترکھنڈ کے ان تینوں دریاﺅں پر علیحدہ علیحدہ 3 ڈیم بنا کر اپنی ضرورت کا پانی جمع کر رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان تینوں ڈیموں سے بھارتی پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں پانی کی کمی کو دور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :