ماروی میمن کی پریس کانفرنس نون لیگ کے لیےایٹم بم ثابت ہو گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 27 مارچ 2018 13:24

ماروی میمن کی پریس کانفرنس نون لیگ کے لیےایٹم بم ثابت ہو گی
لاہور (ارد و پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27مارچ 2018ء) معروف تجزیہ غلام حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن کی پریس کانفرنس ن لیگ کے لئے ایک ایٹم بم ثابت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری غلام حسین کا اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اور ماروی میمن کی  شادی کی خبر سب سے پہلے ہم نے بریک کی تھی۔اور اب ماروی میمن نے بھی ٹویٹس کے ذریعے اپنی قیادت کے خلاف اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ اس وقت سارا میڈیا ماروی میمن سے بات کرنا چاہتا ہے جبکہ حکومت بھی ان کو ڈھونڈ رہی ہے۔تاکہ ان سے صلح کرکے ان کا منہ بند کروایا جا سکے۔۔چوہدری غلام حسین کہنا تھا کہ ماروی میمن کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر ماروی میمن کو پریس کانفرنس کرنے پر مجبور کیا گیا۔تو وہ پریس کانفرنس ایک ایٹم بم کی طرح ثابت ہوگی۔چوہدری غلام حسین نے یہ بھی کہا کہ یہ بھی ڈر ہے کہ ماروی میمن کہیں شہباز شریف اور چوہدری نثار کے ساتھ نہ کھڑی ہو جائے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے :