پی ایس ایل میچز کا کامیاب انعقاد، عظیم آسٹریلوی کرکٹر کا 31 برس بعد پاکستان آنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی منگل 27 مارچ 2018 00:00

پی ایس ایل میچز کا کامیاب انعقاد، عظیم آسٹریلوی کرکٹر کا 31 برس بعد پاکستان ..
کراچی  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 مارچ 2018ء) پی ایس ایل میچز کے کامیاب انعقاد کے بعد عظیم آسٹریلوی کرکٹر نے 31 برس بعد پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے لیے آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اگلے ماہ کراچی میں شیڈول پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کو پاکستانی امپائرز ہی سپروائز کریں گے۔ جبکہ پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔ سابق آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ بون 1987ء کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ڈیوڈ بون کے پاکستان آنے کے باعث ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے معاملے کو بڑا بریک تھرو ملے گا۔