آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی برونائی دارالسلام کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

دفاعی شعبے میں تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 26 مارچ 2018 23:46

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی برونائی دارالسلام کی سیاسی و عسکری ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برونائی دارالسلام کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تعلقات اور دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ برونائی دارالسلام کے سرکاری دورے پر ہیں۔

برونائی دارالسلام کے سلطان حاجی حسن بوئیہ موعزہ دین وعداللہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون سمیت دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مستحکم بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے برنائی دارالسلام کے نائب وزیر دفاع میجر جنرل (ر) داتو پادوکہ سری حاجی اوانگ حلبی بن محمد یوسف سے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں آرمی چیف نے برونائی دارالسلام کی عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں برونائی کے کمانڈ آف برونائی لینڈ اینڈ برونائی آرمڈ فورسز سے ملاقات میں سیکورٹی تعاون اور تربیت کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برونائی دارالسلام کی سیاسی و عسکری قیادت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا اور خطہ میں امن اور استحکام کے حوالے سے کوششوں کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :