امریکا سے نکل جانے کا حکم پانے والی بزرگ پاکستانی خاتون کو مشی گن کے چرچ نے پناہ دے دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 26 مارچ 2018 23:27

امریکا سے نکل جانے کا حکم پانے والی بزرگ پاکستانی خاتون کو مشی گن کے ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26مارچ2018ء ):امریکا سے نکل جانے کا حکم پانے والی بزرگ پاکستانی خاتون کو مشی گن کے چرچ نے پناہ دے دی۔تفصیلات کے مطابق 62سالہ شاہدہ نعیم پاکستان سے کویت کام کرنے کے لیے آئیں تھیں جہاں سے وہ امریکا منتقل ہو گئیں اور پچھلے 13سال سے امریکا میں مقیم ہیں ۔یہاں انکا بیٹا کام کرتا ہے جب انکی ایک بیٹی نے امریکا میں ہی وفات پائی اور وہیں دفن ہیں۔

13سال کی امریکی زندگی نے ان کو بہت بدل دیا ہے۔

(جاری ہے)

انکی کل کائنات ایک بیٹی تھی جو اریکا میں ہی مدفون ہے جبکہ بیٹا بھی یہیں رہائش پذیرہے۔ایسی ماں کے لیے امریکی حکام کی جانب سے امریکا چھوڑنے کا حکم پانا آسان نہیں تھا۔شاہدہ نعیم اب پاکستان نہیں آنا چاہتی ،وہ امریکہ میں ہی رہنا چاہتی ہیں اور مرنے کے بعد یہیں اپنی بیٹی کے پہلو میں دفن ہونا چاہتی ہیں۔ 62 سال کی پاکستانی ماں کو امریکا چھوڑدینے کے احکامات ملے تھے جس کے بعد مشی گن کے ایک چرچ نے انہیں پناہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے چرچ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ قانونی ماہرین سے رابطے میں ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ شاہدہ نعیم کو امریکا بدری سے بچایا جا سکے۔