وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے شنگھائی الیکٹرک پاورسے تعاون کی یقین دہانی کرا دی

پیر 26 مارچ 2018 23:45

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے شنگھائی الیکٹرک پاورسے تعاون کی یقین دہانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2018ء) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے شنگھائی الیکٹرک پاورسے تعاون کی یقین دہانی کرا دی میڈیا رپورٹس کے مطابقوزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے چیئرمین شنگھائی الیکٹرک پاورکی قیادت میں وفدنیملاقات کی ،وفد نے وزیراعظم کوکے الیکٹرک اکثریتی حصص کے حصول پر صورتحال سے آگاہ کیااور کہا کہ حکومت ریگولیٹری منظوری کے عمل کوتیزکرنے میں مددکرے، وزیراعظم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت شنگھائی الیکٹرک پاورسے تعاون کے لیے پرعزم ہے،حکومت ریگولیٹری فریم ورکس کی تکمیل پر ہرممکن تعاون کریگی،حکومت توانائی اورتقسیم کے شعبے کوآزادکرنے اورحکومت شنگھائی الیکٹرک پاورسے تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :