ایم کیو ایم کی ناراض رہنما کا خالد مقبول صدیقی پر ایک اور ذاتی حملہ

خالد مقبول صدیقی نے جسے باجی بولا اسی سے شادی کرلی، ارم عظیم فاروقی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 26 مارچ 2018 22:52

ایم کیو ایم کی ناراض رہنما کا خالد مقبول صدیقی پر ایک اور ذاتی حملہ
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26مارچ2018ء ):ایم کیو ایم کی ناراض رہنما نے خالد مقبول صدیقی پر ایک اور ذاتی حملہ کر دیا۔ارم عظیم فاروقی کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی نے جسے باجی بولا اسی سے شادی کرلی۔تفصیلات متحدہ کی سابق رکن صوبائی اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے ایم کیوایم لندن کے ارکان کی دھمکیوں سے ڈرکرسیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا ۔

جس کے بعد انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنماوں پر ذاتی نوعیت کے حملے بھی کئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عامر خان اور خالد مقبول صدیقی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں گلی کا غنڈہ قرار دے دیا۔انکا کہنا تھا کہ انہیں ایم کیو ایم کے رہنماوں کی جانب سے ہراساں کیا جاتا رہا ہے انہوں نے کہا کہ عامر خان انہیں ٹکٹکی باندھ کر دیکھتے تھے جس کی شکایت انہوں نے حیدر عباس رضوی کی تھی۔ ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی امریکا میں جہاں رہتے وہاں رشتہ بھجوا دیا کرتے تھے، ایم کیو ایم کی ایک ورکر کو وہ باجی بولتے تھے اور پھر ان سے ہی شادی کرلی۔