پاکستان مسلم لیگ خدمت کی عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے ،گورنر پنجاب

پیر 26 مارچ 2018 23:43

پاکستان مسلم لیگ خدمت کی عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے ،گورنر پنجاب
ملتان ۔26مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے مسلم لیگ (ن) کے این اے 155 کے امید وار ملک آصف رجو انہ کی قیا دت میں حلقہ کے چیئرمینز کے وفد نے ملا قا ت کی ۔وفد میں چیئر مینز یوسی غلا م سرور،حا جی محمد بخش بھٹی ،چوہدری مظفر یاسین ،اختر عالم قر یشی ،جلیل خا ن با بر شامل تھے ۔وفد سے ملاقا ت کر تے ہوئے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ملک کی واحد جماعت ہے جو خدمت کی عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی ملکی قیادت اور ہر کارکن عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور اپنے قائدین کی رہنمائی میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت ملکی ترقی کا مصمم ارادہ کیے ہوئے ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک میں ہوگا۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ ورکرز مسلم لیگ (ن) کااثا ثہ ہیں ۔ورکرز کے مسائل کو حل کر نے کیلئے قیا دت ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں ۔آئندہ انتخا با ت کیلئے مسلم لیگی ورکرز تیا ری شروع کر دیں ۔آئند ہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ بھاری اکثر یت سے کامیا ب ہو گی۔

متعلقہ عنوان :