وکلا ء معا شر ے میں مثبت سوچ کوپر وان چڑ ھا نے میںاپنا کردا ر ادا کر یں،گورنر پنجاب

پیر 26 مارچ 2018 23:43

وکلا ء معا شر ے میں مثبت سوچ کوپر وان چڑ ھا نے میںاپنا کردا ر ادا کر یں،گورنر ..
ملتان ۔26مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہاہے وکلا ء انصا ف کی فراہمی کو سہل بنا نے کیلئے تما م تر تو انا ئیا ں بر وئے کا ر لا ئیں ،سول سو سا ئٹی آپ کی را ئے کو اہمیت دیتی ہے ۔ وکلا ء معا شر ے میں مثبت سوچ کوپر وان چڑ ھا نے میںاپنا کردا ر ادا کر یں ۔معاملا ت میںبہتر ی کیلئے مشتر کہ لا ئحہ عمل اپنا یا جا ئے ،کا لے کو ٹ کی عز ت کی بحا لی کیلئے آ گے آ ئیں اور اپنی پیشہ ورا نہ مہا رت کا لو ہا منوائیں ،انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر ہا ئیکو رٹ بار ایسوسی ایشن ملتا ن میںصد ربار خالداشرف خان اور وکلاء وفد سے ملا قا ت کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ممبر صو با ئی اسمبلی حا جی احسا ن الدین قر یشی بھی موجو دتھے ۔

(جاری ہے)

ہائی کو رٹ بار پہنچنے پر گورنر پنجا ب کو وکلا ء کی نئی ایگز یکٹیو با ڈ ی نے پھول پیش کئے ۔ ملا قا ت کر نے وا لے وفدمیںجنرل سیکر ٹر ی عثما ن بھٹی ،لا ئبر یر ی سیکر ٹر ی میمو نہ بتو ل سمیت دیگر وکلا ء بھی تھے ۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ جونئیر وکلا ء سینئر ز کو عزت دیں اور ان کے تجربات سے فائد ہ اٹھا ئیں ،وکا لت کٹھن پیشہ ہے ،مشکلا ت کے بعد آسا نیا ں آ تی ہیں ،وکلا ء اپنے مقصد کو سامنے رکھیں اور اسکے حصو ل کیلئے جد وجہد جا ری رکھیں ،کامیا بی کی منز ل ان کے قدم چو مے گی ،وکلا ء کے مسائل با رے گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ آ پ لوگو ں کے ساتھ ہیں مشتر کہ کاوشوں کی بدولت ہم انہیں حل کر ائیں گے ۔

اس موقع پر گورنر پنجا ب نے ہا ئیکو رٹ بار ایسو سی ایشن ملتا ن کے نو منتخب عہدیداروں کومبا رکبا د دی اور ان کے لئے نیک خوا ہشات کا اظہار بھی کیا۔دریں اثنا ء گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجو انہ نے ٹیکس با ر ایسو یسی ایشن ملتا ن کے صدر بشیر احمد انصار ی سے ملاقا ت کی ۔اس موقع پر جنر ل سیکر ٹر ی کاشف رشید اور ممبر ٹیکس با ر چوہدری خالد بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :