عوام نے ہمیشہ محمد نواز شریف کے ساتھ محبتوں کا ثبوت دیا

عوامی مسائل کو حل کرنا عبادت سے کم نہیں سمجھتا،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

پیر 26 مارچ 2018 23:20

عوام نے ہمیشہ محمد نواز شریف کے ساتھ محبتوں کا ثبوت دیا
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حالات سے آگاہ ہیں، چھچھ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، چھچھ کے دیہاتوں کو سوئی گیس فراہم کرکے عوام کے سامنے سرخرو ہوں، چھچھ کے عوام نے ہمیشہ محمد نواز شریف کے ساتھ محبتوں کا ثبوت دیا، عوامی مسائل کو حل کرنا عبادت سے کم نہیں سمجھتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں معروف کاروباری شخصیت حاجی شفیع اللہ کے بیٹوں کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لیگی رہنماء طلال اشرف بٹ،سٹی صدر رفیق بھولا، خاور سیٹھ ،سعید الرحما ن اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ تحصیل حضرو کے 126دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی معمولی کام نہیں لیکن اپنے قائد محمد نواز شریف کا مشکور ہوں جو اٹک کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ میرا تعلق عام گھرانے سے ہے، عام آدمی کے مسائل اچھی طرح جانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں اٹک میں ترقی کے دعوے کرنے والوں نے صرف میڈیا میں ہی دعوے کئے عملی طور پر کچھ نہیںکیا۔ 2008کے بعد اصل ترقی شروع ہوئی ،جب حلقے میں کارپٹ سڑکوں کے جال بچھائے گئے گوندل سے خگوانی تک تقریبا 25 سے 30دیہاتوں کیلئے کارپٹ سڑک کی تعمیر ہی ہمارے عوام دوستی کے ثبوت ہیں۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اٹک کے عوام نے جب بھی مجھے عزت دی میں نے بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کئے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ چھچھ محمد نواز شریف کے چاہنے والوں کا علاقہ ہے۔

متعلقہ عنوان :