سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت مقدمہ کی سماعت، آئندہ سماعت پر دو گواہان طلب

پیر 26 مارچ 2018 23:20

سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت مقدمہ کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کے مقدمہ میں دوران آئندہ دو گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 30مارچ تک ملتوی کردی ہے اور پراسیکیوٹر کوہدایت کی ہے کہ ملزم کے وکیل کو گواہوں کی فہرست فراہم کی جائے ۔

(جاری ہے)

پیرکوجسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، اس م موقع پر وفاقی وزیردانیال عزیز اپنے وکیل علی رضا کے ہمراہ عد الت میںپیش ہوئے ،پراسیکیوٹر رانا وقار نے عدالت میں گواہان کی فہرست پیش کی، ملزم کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ انہیں گواہان کی فہرست فراہم نہیں کی گئی ہے ،جس پرجسٹس شیخ عظمت سعید کاکہناتھا کہ شفاف ٹرائل دانیال عزیز کا آئینی حق ہے، پراسیکوٹر ان کے وکیل کوگواہوں کی فہرست فراہم کرے ، فاضل جج نے مزید کہا کہ آئندہ سماعت پر پراسکیوٹر اپنے تمام گواہان اور شواہد عدالت میں پیش کئے جائیں، بعد ازاں مزید سماعت 30مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔