گورنر پنجاب کو سرکٹ ہائوس میں ملتان ڈویژن میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ

پیر 26 مارچ 2018 23:40

گورنر پنجاب کو سرکٹ ہائوس میں ملتان ڈویژن میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں ..
ملتان۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے سرکٹ ہاؤس ملتان میں کمشنر ملتان ڈویڑن بلال احمد بٹ ،آر پی او محمد ادریس احمد، ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ، سی پی او سرفراز احمد فلکی نے ملاقات کی، کمشنر ملتان بلال احمد بٹ اور ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ نے گورنر پنجاب کو ملتان ڈویژن میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں کو مقررہ مدت میں اعلی تعمیراتی معیار برقرار رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے ،آر پی او محمد ادریس احمد اور سی پی او سرفراز احمد فلکی نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سالوں کی نسبت جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سنگین جرائم کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، گورنر پنجاب نے ہدایت کی کہ حکومت کی ترجیحات کے مطابق انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے میرٹ پر تفتیش کی جائے اور اہلکا رو ں کو پا بند کیا جا ئے کہ تھا نو ں میں آ نے وا لے سائلو ں سے خوش اخلا قی سے پیش آ ئیں ۔

(جاری ہے)

بعد ازا ں گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجو انہ سے سر کٹ ہائوس ملتا ن میں چیف ایگز یکٹیو میپکو چوہدر ی محمد اکر م نے بھی ملاقات کی جنہوں نے بجلی کے تر سیلی نظا م کی بہتر ی کے منصوبوں بارے انہیں بریفنگ دی۔ گورنر پنجاب نے انہیں ہدایات دیں کہ گرمیوں کی آمد سے قبل ہائی وولٹیج لائنوں کو بجلی کی طلب کے مطابق اپ گریڈ کر لیا جا ئے ،حکو مت نے توا نا ئی کے میگا پراجیکٹس کی بدولت لوڈ شیڈنگ پر قابو پالیاہے اور اب ان کے ثمر ات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :