20 ہزار سرمایہ کاروں کا ریکارڈ تحقیقات کیلئے بی ٹی بی زون کو ارسال

پیر 26 مارچ 2018 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء) ایف بی آر نے کروڑپتی لاہوریوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے 20 ہزار سرمایہ کاروں کا ریکارڈ بی ٹی بی زون کو ارسال کردیا۔ ایف بی آر نے بنک ٹرانزیکشن سے لاہوری امرا کا ریکارڈ مرتب کیا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈلاہوری امرا کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے اہم ریکارڈ براڈننگ آف ٹیکس بیس زون کو منتقل کردیا ہے۔

ایف بی آرنیکروڑوں روپے کی بنک ٹرانزیکشن کرنے کے باوجود ٹیکس ادا نہ کرنے والے لاہوریوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے بی ٹی بی زون کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔20ہزار امرا کاریکارڈبی ٹی بی زون بھیج کرکارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ سرمایہ کاروں کی جائیدادوں کے حوالے سے بھی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :