جڑانوالہ ، کم عمر بچوں کے ساتھ بد فعلی کے بعد ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے دوملزمان گرفتار

قتل کے جرم میں گرفتار ملزمان کے انکشاف پر پولیس نے درجنوں ویڈیوز برآمد کرلی

پیر 26 مارچ 2018 23:36

جڑانوالہ ، کم عمر بچوں کے ساتھ بد فعلی کے بعد ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2018ء) جڑانوالہ میں کم عمر بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے کے بعد ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے دوملزمان گرفتار ،قتل کے جرم میں گرفتار ملزمان کے انکشاف پر پولیس نے درجنوں ویڈیوز برآمد کرلی‘ اکثر والدین بدنامی کے ڈر کی وجہ سے قانونی کارروائی کروانے سے گریزاں‘ پولیس نے رضامند ہونے والے دو والدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا‘ دو ملزمان گرفتار‘ ایک ملزم نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے‘ تفصیلات کے مطابق سپیشل سیکرٹری (لاء اینڈ آرڈر)ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب کو ضلعی پولیس کے سربراہ محمد اطہر اسماعیل کی طرف سے بھجوائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر9 بجرم 302/34 جو کہ تھانہ سٹی جڑانولہ میں درج ہے میں شک کی بنا پر ملزمان عاقب ضیاولد ثاقب ضیا قوم پٹھان ‘ راشد ولد غلام محمد قوم آرائیں ساکنان چک نمبر 62 گ ب ‘ فرحان ولد رفیق قوم راجپوت سکنہ چک نمبر 126 گ ب کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کیا جنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ عاقب ضیا، راشد ، کاشف اور اعجاز عرف بلا وغیرہ 4ملزمان ہیں جنہوں نے مختلف مقامات پر بچوں کے ساتھ بد فعلی کی ہے‘ جس پر پولیس نے ملزمان کے انکشاف پر درجن سے زائد بد فعلی کی ویڈیو ریکارڈنگ برآمد کرلیں جس پر پولیس نے متاثرہ خاندانوں سے رابطہ کیا تو اکثر والدین نے بدنامی کے ڈر سے قانونی کارروائی کروانے سے انکار کردیا ، تھانہ لنڈیانوالہ میں مقدمہ نمبر 44 بجرم 377/292-Aدرج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ ملزم عاقب ضیا ‘ راشد علی‘ اعجاز احمد عرف بلا نے میرے بیٹے شاہ ویز بعمر 18 سال کو بد فعلی کا نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا ہے جس پر پولیس نے دو ملزمان جو کہ پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے جبکہ تیسرا ملزم اعجاز عرف بلا نے 3 اپریل تک عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :