قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے چین کے سفیر یائو جنگ کی ملاقات‘

دوطرفہ تعلقات اور پاک۔چین اقتصادی راہداری کے امور زیر بحث آئے

پیر 26 مارچ 2018 23:36

قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے چین کے سفیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے چین کے سفیر یائو جنگ نے پیر کو ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور پاک۔چین اقتصادی راہداری کے امور زیر بحث آئے۔

(جاری ہے)

قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست اور شراکت دار ہے۔ چین کے سفیر نے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین کی حکومت پاکستان کے ساتھ کثیر الجہتی شعبوںمیں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :