Live Updates

پاکستانی قوم کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں عمران خان کی صورت میںقائداعظم کے بعد دوسرا لیڈر ملا ،چوہدری محمد سرور

پیر 26 مارچ 2018 23:34

پاکستانی قوم کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں عمران خان کی صورت میںقائداعظم ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2018ء) سابق گورنر پنجاب و سینیٹرچوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 2018 ء کے الیکشن میں پورے پاکستان سمیت وفاق اور پنجاب میں اپنی حکومت بنائے گی پاکستانی قوم کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں عمران خان کی صورت میںقائداعظم کے بعد دوسرا لیڈر ملا جو ملک اور قوم کی خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں اترا ہے عوام ائندہ الیکشن میں عمران خان کو کامیاب کروا کر قائداعظم کے پاکستان کی دوبارہ بنیاد رکھیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اعجاز انور کے صاحبزادے کے دعوت ولیمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری اعجاز انور کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ ایک بڑا سیاسی اجتماع بن گی ان کے صاحبزادے مہران اعجاز انور چوہدری ایڈووکیٹ کی دعوت ولیمہ کی تقریب گزشتہ روز ملہو خان فارم ہاؤس چکری روڈراولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں اراکین قومی اسمبلی ملک غلام سرور ، ملک ابرار ، الحاج شیخ مختار احمد اصلاحی ،کرنل (ر) اجمل صابر ،سجاد خان ، حامد نواز راجہ ، حاجی امجد ، واثق قیوم ،عاصم عزیز، اعجاز خان جازی ، ساجد قریشی ،راجہ تصدق ، چوہدری نذیر ، امیدوار ایم پی اے پی پی 10 چوہدری امیر افضل، کرنل (ر) نواز ، چوہدری افضل ، چوہدری عمر ، چوہدری گلاب خان سمیت اہم سیاسی ، علاقائی شخصیات نے بھر پور شرکت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ نئے بننے والے جوڑے کو ہزاروں خوشیاں و کامرانیاں نصیب فرمائے اس موقع پر تقریب کے میزبان چوہدری اعجاز انور اور چوہدری مشتاق انور نے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :