Live Updates

شہباز شریف سے حسد نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، مریم اورنگزیب

شہباز شریف نے عوام کی خدمت کی، جھوٹ سے فرصت ملے تو ہسپتالوں کا دورہ کریں،شور مچا کر اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتے،عمرا ن خان کی تقریر پر ردعمل

پیر 26 مارچ 2018 23:08

شہباز شریف سے حسد نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے حسد نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ شہباز شریف نے عوام کی خدمت کی۔ جھوٹ سے فرصت ملے تو ہسپتالوں کا دورہ کریں۔ شور مچا کر اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے حسد نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

شہباز شریف نے لوگوں کی خدمت کی اور کے پی کے کے لوگوں کو شہباز شریف جیسا وزیراعلیٰ چاہیے۔ خان صاحب پنجاب میں ہسپتالوں کو جدید بنایا گیا۔ عمران خان کو جھوٹ سے فرصت ملے تو ہسپتالوں کا دورہ کریں آپ کو عوام کی خدمت کرنی پڑے گی۔ شور مچا کر اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتے آپ ایک فرانزک لیب بنا کر دکھائیں۔ کے پی کے اسکول یا ہسپتال کا نیا کمرہ دکھائیں کے پی کے کے احتساب کمیشن کا تالا کھولیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات